اتوار,  08  ستمبر 2024ء
گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی

بہاولنگر(روشن پاکستان نیوز) گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کردی ہے۔

ہڑتال کے باعث سیمنٹ کی بوری کی قیمت 2000روپے سے تجاوز کرچکی ہے، ایف بی آر سیمنٹ ڈ یلرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے باعث ڈیلرز نے فیکٹریوں سے سیمنٹ اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔

سیمنٹ ڈ یلرز کے اس فیصلے سے خزانے کو جہاں کروڑوں کا نقصان ہوگا اس سے تعمیراتی کام رکنے سے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سےپنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

خزانہ پہلے ہی خالی ہے رہی سہی کسر مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال نے پوری کردی ہے اور گڈز ٹرانسپورٹ کے علاوہ سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال قومی خزانے کیلئے تباہ کن ہوگی۔

گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے پہیہ جام کا ہڑتال کر دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News