اتوار,  08  ستمبر 2024ء
ڈالر مزید مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان ، روپے کی قدر میں مزید کمی آ گئی ،دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 467 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 454 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد زبردست تیزی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News