بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، 100 انڈیکس 1362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81 ہزار 306 کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 10 پیسے پرآ گیا ،آئی ایم ایف سے ڈیل کے تناظر میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے بھاری ٹیکس وصولیوں کا منصوبہ تیار

مزید خبریں