کراچی (روشن پاکستان نیوز) زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر بڑھ گئے ۔سٹیٹ بینک آف کے اعداد وشمارکے مطابق ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافے سے قومی ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس کیخلاف جنگ ، نیٹو یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے گا
سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔











