پیر,  08 جولائی 2024ء
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آج کی ہڑتال بہت کامیاب رہی ،سیاحوں کواس وقت بڑی پریشانی ہے،ہم ہڑتال کی کال واپس لےرہےہیں۔

یہ ہڑتال آسان نہیں،پوری حکومت مخالف تھی ،ہم ہڑتال ختم کر رہے ہیں لیکن اپنےمطالبات سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر جمعہ کی صبح 6 بجے سے تمام پیٹرول پمپس بند تھے۔

مزید پڑھیں: 5 جولائی کو ہم اپنے پیٹرول پمپس بند کر دیں گے،چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا اعلان

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News