اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
وفاقی بجٹ کےبعد پیکجڈ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،کتنا ؟ دیکھیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی بجٹ کےبعد ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت 280 روپے سے بڑھا کر 290 روپے،ڈیڑھ لیٹر دودھ کی قیمت 390 روپے سے بڑھا کر 420 روپے کر دی گئی جبکہ پاؤوالے دودھ کے ڈبے کی قیمت 75 روپے سے بڑھا کر 90 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آٹا، دال اور چنے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں دال چنےکی قیمت میں 3 ہزار روپے فی من اضافہ ہوا جس کے بعد دال چنے کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی۔دال چنا سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 250 روپے مقرر ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں 285 جبکہ پرچون میں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کالے چنا کی فی کلو سرکاری قیمت 240 ہے جبکہ ہول سیل پر 285 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگی ہے،دال ماش بھی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں