جمعه,  05 جولائی 2024ء
سونا پھر 800 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 42 ہزار 300 ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2345 ڈالر کا ہو گیا۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں لاکھوں ڈالر ہتھیانے والی بھارتی نژاد ڈاکٹر مونا گھوش گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News