جمعه,  05 جولائی 2024ء
ایف بی آر کے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 100 سے زائد مبینہ کرپٹ افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ کرپشن اورا سمگلنگ میں ملوث ایف بی آر کے ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، پہلے مرحلے میں گریڈ 20 کے کمشنرز اور کلیکٹرز کو ہٹا کر ایڈمن پول پر ڈالا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈمن پول میں جانے والے گریڈ 20 کے کسٹم افسران کی تعداد 50 سے زائد جبکہ ایڈمن پول میں جانے والے ان لینڈ ریونیو افسران کی تعداد 40 سے 50 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کو مبینہ کرپٹ افسران سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News