جمعه,  05 جولائی 2024ء
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  80 ہزار 103 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79553 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News