جمعه,  05 جولائی 2024ء
حکومت نے اہم تجارتی اہداف حاصل کرلیے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے مالی سال 24-2023ء میں اہم تجارتی اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی 24-2023 کےلیے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا۔ حکومت نے درآمدات اور تجارتی خسارے کے سالانہ اہداف بھی حاصل کیے ہیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، حکومت نے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر کیا تھا۔مالی سال 24-2023ء میں ملکی درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ہیں۔

مزید پڑھیں: بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News