جمعه,  05 جولائی 2024ء
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی بجٹ کے نفاذ کے بعد مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

گوشت سبزی کے بعد عوام کے لئے دال کھانا بھی مشکل ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے ہول سیل جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ چنے کی دال کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 69 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور دال چنا درجہ اول 231 روپے سے بڑھ کر 295 روپے ہوگئی۔

ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے بتایا کہ دال چنا درجہ دوئم۔216 روپے سے بڑھ کر 285روپے ہوگئی جبکہ دال مونگ درجہ اول کی قیمت 60 روپے کلو اضافہ سے 330 روپے اور دال مونگ درجہ دوئم،260 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی دال ماش کی قیمت میں 10 روپے،کابلی چنا کی قیمت میں 60 روپے،کالا چنا کی قیمت میں 38 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

جس کے بعد دال ماش فی کلو 520،کابلی چنا 362 جبکہ کالا چنا 255 روپے کلو ہوگیا جبکہ بیسن کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد 280 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حکومت سے بجٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News