بدھ,  12 نومبر 2025ء
حکومت کا چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت کا چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پانڈا بانڈ کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، بانڈ ٹرانزیکشن کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اور متعلقہ ریٹنگ ایجنیسوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی 2024 تک دراخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
بانڈ کیلئے پیپلز ریپبلک آف چائنا کی قانونی فرم کی خدمات بھی لی جائیں گی، ٹرانزیکشن کیلئے مقامی لیگل کونسل سے بھی 15 جولائی 2024 تک درخواستیں مانگ لی گئیں۔
متعلقہ ریٹنگ اور لا فرمز کا انتخاب بولی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چینی وزیر داخلہ سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی امور پر گفتگو

مزید خبریں