جمعرات,  23 جنوری 2025ء
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان سامنے آیا ہے، 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس 78 ہزار 170 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کاروباری دن منفی رہا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کاروباری دن میں 632 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہوکر 77940 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 11.4ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے کم ہوکر 10290 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر مجرم قرار

مزید خبریں