اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک دن میں دو بڑے اعلان کردیے، صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر وزیراعظم نے عوام کیلئے بڑی عیدی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کی بڑی کمی کا امکان ، بڑی عید سے پہلے بڑی خوشخبری !
یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جا چکا ہے۔