جمعرات,  13 نومبر 2025ء
5 جون کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور(روشن پاکستان نیوز) حکومت پنجاب نے 5 جون کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی۔ انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کی آگاہی کے لئے شہر کے معروف کاروباری مرکز میں گرینڈ واک کا اہتمام کیا گیا۔ پلاسٹک سے انکار، صحت مند زندگی سے پیار” کے بینر تلے منعقدہ اس آگاہی واک کی قیادت اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ نے کی۔

اس موقع پر سرکاری محکموں کے افسران، چیمبر آف کامرس، معاون این جی اوز، سول سوسائٹی کے سرکردہ شعبوں کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔ سٹال پر چھپڑ بازار آنے واک کے اختتام پر کپڑے سے تیار شدہ تھیلوں کا بڑا سٹال لگایا گیا اور لوگوں میں کپڑے کے تھیلےبھی مفت تقسیم کئے گئے۔

اے ڈی سی جی بلال بن عبدالحفیظ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں کپڑے سے بنے تھیلوں کے سٹالز لگائے گئےجس میں شہریوں میں مفت بیگز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا تاکہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال یکسر چھوڑ کر مارکیٹ سے خریداری کے لئے کپڑے کے تھیلے استعمال کرنے کی طرف راغب ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے سے متعلق بھرپور عوامی شعور اجاگر کریں۔

اے ڈی سی جی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت انسانی کے لئے مضر اثرات کے حامل اور خطرناک بیماریوں کا باعث بننے والے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا ہے اور 5 جون کے بعد صوبے بھر میں کسی بھی جگہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 5 جون کی ڈیڈ لائن کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال اور خرید و فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے لئے چیکنگ ٹیمیں تمام شہری و دیہی علاقوں میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔

مزید پڑھیں: مالدیپ نے اسرائیلوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

انہوں نے بعد ازاں شہدا پارک کے سامنے اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں لگائے گئے کپڑے کے تھیلوں کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں میں یہ تھیلے مفت تقسیم کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ اپنے ہی مفاد میں حکومتِ پنجاب کے صحت دوست اقدام کی پیروی کریں۔

خیال رہے کہ عدالت عالیہ کی جانب سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

مزید خبریں