کراچی(روشن پاکستان نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ7 ہزار 219 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2322 ڈالر فی اونس ہے۔











