جمعرات,  13 مارچ 2025ء
آئندہ بجٹ میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس حجم بڑھایا جائے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئندہ بجٹ میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس حجم بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کےمطابق نئے بجٹ پر آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی اہداف طے کرلیئے گئے ،ایف بی آر کو 9500 کی بجائے 11 ہزار 110 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا، نئے مالی سال میں 1700 ارب روپے ٹیکس محصولات بڑھاناہوں گی، تاجروں سے یکم جولائی 2024 سے ایڈوانس ٹیکس کی وصولی شروع ہوگی ۔ ٹیکس ایمنسٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کےمطابق کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائیگی، کسی شعبے کو کوئی خصوصی رعایت بھی نہیں ملے گی، کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا حجم بڑھایا جائے گا، پٹرولیم لیوی کے تحت 1800 ارب روپے کی وصولی کی جائے گی، اس لیوی کی وصولی صارفین سے کی جائے گی۔ کرائے پر لگنے والے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، ہول سیل، پرچون اور زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی حکومتی شعبے کو ضمنی گرانٹ نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز

مزید خبریں