هفته,  27 جولائی 2024ء
گزشتہ ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 25 فیصداضافہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ24فروری سے24 مارچ تک تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 2.17 ارب ڈالرپر پہنچ گیا ہے۔


ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق فروری 24 کے مقابلے مارچ 24 میں برآمدات میں1 فیصد کمی ہوئی،فروری 24 کے 2.58 ارب ڈالر کے مقابلے مارچ 24 میں برآمدات 2.55 ارب ڈالر رہی ،جبکہ فروری 24 کے مقابلے مارچ 24 میں درآمدات 9 فیصد اضافہ ہوا،فروری 24 کے 4.32 ارب ڈالر کے مقابلے مارچ 24 میں درآمدات 4.72 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں ۔

مزید پڑھیں: مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ

ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں برآمدات 9 فیصد اضافے سے 22.91 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 9 ماہ میں درآمدات 9 فیصد کمی سے 39.94 ارب ڈالر رہی ،رواں مالی سال 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 فیصد کمی سے 17.03 ارب ڈالر رہ گیا ، جو گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 22 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News