لاہور (نیوز ڈیسک )مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہاہےآئی ایم ایف نے پراپرٹی ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہاہے کہ فاسٹ فارورڈ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام ناگزیر ہے ، ہمیں آئی ایم ایف کو پوری عقلیت کے ساتھ شامل کرنے کی ضرورت ہے ، آئی ایم ایف نے پراپرٹی ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے ، رئیل سٹیٹ میں 23 فیصد نان فائلرز پر اور 12 فیصد ٹیکسز فائلرز پر ہیں، نان فائلرز پر بھاری ٹیکس کے باعث جائیداد کی منتقلی رک گئی ہے ، زیادہ ٹیکسوں کے باوجود صوبوں اور وفاقی حکومتوں کو وصولی میں مشکلات ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں ضمنی انتخابات، الیکشن ٹریبونل کا نوٹیفکیشن جاری











