جمعه,  14 نومبر 2025ء
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 2.58 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 32 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں گیس کا شیڈول جاری

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے این این جی کی قیمت میں 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

مزید خبریں