هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈولفن فورس اہلکاروں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط!آئے روز ادارے کی بگڑتی ساکھ بچانے کی اپیل

لاہور(روشن پاکستان نیوز) جگہ،جگہ جرائم اور15 کی کال پر پولیس بروقت نہ پہنچے اور دیگر متعددمسائل کے بعد اس وقت کے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے ترکیہ کیساتھ مل کر ڈولفن فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پھر اس فیصلے کو عملی جامہ پہنایا۔

پھراتنا خرچہ کر کے لاکھوں ،کروڑوں روپے لگا کے ڈولفن فورس بنائی گئی مگر ڈولفن فورس آنے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بھی عزت میں اضافہ ہوا ، ڈولفن فورس آنے سے جرائم میں کمی آئی، پتنگ بازی ختم ہوئی ،ہوائی فائرنگ ختم ہوئی، ون ویلنگ ختم ہوئی ،یہاں تک کے ڈولفن والے جوان ڈیوٹی ٹائم پرہر مجبور اور غریب بندے کی مدد کرتے نظر آتے تھے اور جو لوگ کہتے تھے کے 15 پر کال کرو تو پولیس ٹائم سے نہیں آتی ان کی یہ پریشانی بھی ختم ہوگئی کیوں کے 5 منٹ میں ڈولفن فورس نے شہری کی کال پر پہنچناہوتا ہے۔

مگر اور اب موجودہ صورتحال یہ ہے کے ڈولفن کے جوان اپنی بائیک پے آوٹ ہونے کو ترس گئے ہیں ،تقریباً 1 سال سے ڈولفن فورس کو پٹرول نہیں دیا جا رہا ،اگر 2 یا 3 ٹیمز آوٹ ہوں بھی تو ان کو 3 لیٹر پٹرول دیا جاتا ہے کے جا کے فلاں پوائنٹ پر کھڑے ہو جانا ہے اور واپس آجانا ہے اور باقی ٹوٹل ڈولفن کو ریزرو ڈیوٹی کے لئے رکھ لیا گیا ہے ہر روز کبھی اسمبلی حال جانا ہے ،کبھی GPO چوک جانا ہے ،کبھی کہیں تو کبھی کہیں اور انٹی رائیڈ کا سامان لے کے جانا ہےاور واپسی کا کوئی ٹائم ہی نہیں ہوتا جب کے ڈولفن کی SOP تھی کے ڈولفن صرف 8 گھنٹے اپنی بائیک پے ڈیوٹی کریں گے جب کے یہ کام جو اسپیشل فورس انٹی رائیڈ بنائی گئی ہے اسکا ہے لیکن وہ فورس پولیس لائن میں آرام اور سکون کررہی ہے جو اس کام کے پروفیشنل ہیں جن کی فورس کا نام ہی انٹی رائیڈ فورس ہے وہ کہیں نظر ہی نہیں آتی اور ان کا کام ڈولفن فورس کر رہی ہے ،وہ ڈالفن فورس جس پرکروڑوں، اربوں روپیہ خرچ کیا گیا تھا اور 18 مہینے کی ٹریننگ دی گئی، ترکی سے استاد بلائے گئے تھے۔

اگر ڈولفن سے یہ ہی کام لینا تھا تو اتنا پیسہ اتنے جتن کرنے کی کیا ضرورت تھی۔پہلے دن ہی ڈولفن فورس کو ہاتھ میںچھڑی اور جیکٹ پکڑا دیتے، کیا ضرورت تھی 15 لاکھ کی ہیوی بائیک، 55 ہزار کا ہیلمٹ، اتنا مہنگا یونیفارم اور اتنے مہنگے ڈولفن ہیڈ کوارٹر بنانے کی۔

خدارا!ہماری نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دردمندانہ اپیل ہے کہ ڈولفن فورس کو ان کی بائیک پے آوٹ کیا جائے اور جو انٹی رائیڈ پولیس جس کا کام ہے ان سے ان کی ڈیوٹی لی جائے۔

ہماری یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ کراپیل ہے کے خدارا خدارا ہمارے اوپر نظرئےکرم فرمائیں! شکریہ ۔۔۔

مزید خبریں