هفته,  23 نومبر 2024ء
پشاورکی میڈیکل یونیورسٹی میں ملعون اقدام،نعوذ باللہ فرعون کی شان میں ریلی کاانعقاد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہمارے پیاری آقا کریم رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہزاروں سال پہلے پیش گوئی کر د ی تھی کہ ایک وقت ایسا بھی آئیگا جو ہم آج اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

ہمارے پیاری آقا کریم رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کیا خوب فرمایاہے ”اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے میری امت کو ڈھانپ لیں گے، بندہ بوقت صبح مومن ہو گا اور شام کو کافر اور بوقت شام مومن ہو گا اور صبح کو کافر، لوگ معمولی ساز و سامان کے عوض اپنے دین کو فروخت کر دیں گے۔

میرے آقا کریم رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مزیدارشادفرمایا ”دجال کے فتنے کی بہ نسبت مجھے خود تمہارے بعض افراد کے فتنوں کا زیادہ ڈر ہے، جو آدمی دجال سے پہلے والے فتنوں سے نجات پا گیا وہ اس کے فتنے سے بھی چھٹکارا حاصل کر لے گا اور ابتدائے دنیا سے جو چھوٹا بڑا فتنہ منظر عام پر آیا وہ فتنہ دجال کی خاطر تھا۔

مزیدپڑھیں:مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کردی

گزشتہ روز ایک ایسا ہی اقدام پشاور کی حیات آباد میڈیکل یونیورسٹی میں اٹھایاگیا ہے۔

آرایم آئی میڈیکل یونیورسٹی حیات آباد میں فرعون کی شان میں قافلے کے صورت میں ایک ریلی کاانعقاد کیاگیا۔

ریلی میں میڈیکل کا ایک اسٹوڈنٹ فرعون بنا اور میڈیکل کی باقی طالبات نے ان کیلئے لونڈی کی خدمات سرانجام دیں۔

مقامی طلبہ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھ والی ریڑھی کو سجا کر اس کے اوپر فرعون کو بنائوسنگھار کر کے بیٹھایاگیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت ملبوسات زیب تن کئے ہوئے خوبروطالبات آہستہ آہستہ ساتھ چل رہی ہیں اور پھر آگے جا کر ایک جگہ پر یہ قافلہ رک جاتا ہے۔

پھر فرعون وہاں پر اپناجادوکھاتا ہے جس کے بعد ایک ڈبے سے ایک مردہ آدمی زندہ ہوکر نکل آتا ہے۔

لہذا ثابت ہوا کہ یہ فتنہ بھی دجال کی خاطر ہے، انکے آنے کے آثار ہیں، آئندہ کچھ ماہ، چند سالوں میں کمر توڑدینے والے فتنے ہوں گے۔

میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے اس اقدام کو لیکر سوشل میڈیا صارفین نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا اور کہاکہ علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی صوبے میں ایسے ناپسندیدہ کام شروع ہوگئے ہیں جس کی کوئی بھی اسلامی ملک یا معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کے یہ اقدامات دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ بس قیامت قریب ہے۔

اب دجال نکلنے کے وقت کی ابتداء ہوچکی ہے، ہر روز نیا فتنہ جنم لے رہا ہے، یہ بھی ایک تازہ فتنہ ہے ۔

مزید خبریں