اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے اور نہ کرنے کی بحث تو ابھی جاری ہے اور ہارنے والے بیشتر امیدوار دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں لیکن کئی سیاستدان ایسے بھی ہیں جن کا سیاسی کیرئیر ان انتخابات کے نتائج کے بعد ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔
