اسلام آباد(منصورظفر)شب برات کی رات اور گھروں میں سوئی گیس تک نہیں تھی، جس کی وجہ سے شہری مرد وخواتین روزہ بھی نہ رکھ سکے۔
تفصیلات کے مطابق 15شعبان شب برات رات بھر لوگ مساجد اور اپنے گھروں میں اللہ پاک کی عبادت کرتے رہے اور ذکر واذکار کی محافل سجائی گئیں،گھروں میں موجود خواتین نے بھی ساری رات عبادت میں گزار دی۔
تاہم جڑواں شہروںاسلام آباد اورراولپنڈی میں 15شعبان کی صبح سحری بنانے لگے تو گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے تھے۔گھروں میں موجود عورتیں اور بچے بغیر کچھ کھائے روزہ رکھنے پر مجبور ہوگئے ،اور کئی شعبان کا پہلا روزہ رکھنے سے بھی محروم ہوگئے۔
روزہ نہ رکھنے والوں کے دلوں سے سوئی گیس محکمہ اور حکمرانوں کے لیے سحری کے وقت کیا الفاظ نکلے ہونگے یہ تو رب ہی جانتا ہے ۔بحرحال وقت سحر بھی بغیر سوئی گیس کے گزر گیا۔
کوئی بھوکھا سوگیا اور کوئی بدعائیں دیتا رہا۔اگر یہی حال رہا تو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سوئی گیس محکمہ والوں کا کیا ہوگا؟
مزید پڑھیں: ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
کیا اسی طرح گیس جاتی رہی تو تب بھی عوام خاموش بیٹھی رہے گی یا اپنے حق کے لیے نکلے گی۔عوام خود فیصلہ کرےکہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گھروں میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کے بل سمجھ سے بالاتر ہیں۔
اب بھی وقت ہے۔عوام ایک ہوجائے۔اورپھر سے دوبارہ وہی پرانے چہروں کی حکومت اور ناامید ی اورمایوسی کے سائے تل زندگی گزارنے سے پہلے عوام سوچے کہ آخر کب ایسا چلے گا آخر کب تک؟
اللہ پاک ہی سب کو ہدایت دے، آمین ثمہ آمین!