هفته,  05 جولائی 2025ء
نمرہ نامی ٹک ٹاکر کی لائیو سیشنز میں فحاشی، عوامی سطح پر شدید ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر سرگرم نمرہ نامی ٹک ٹاکر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئی ہے، جو اپنے لائیو سیشنز میں فحاشی اور غیر اخلاقی حرکات کے باعث عوامی غصے کا نشانہ بن رہی ہے۔ نمرہ کی ویڈیوز میں قابل اعتراض لباس اور غیر مہذب انداز گفتگو کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملک کی اسلامی و ثقافتی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ نمرہ جیسے افراد ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز کو صرف شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اور انہیں کسی قسم کی اخلاقی یا سماجی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے۔

پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے جہاں ایسے مواد کی کوئی گنجائش نہیں جس سے معاشرے میں فحاشی، بے راہ روی اور اخلاقی زوال کو فروغ ملے۔ سوشل میڈیا صارفین، مذہبی حلقے، اور والدین سب ہی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ حکومت، پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے فوری طور پر ایسے غیر اخلاقی مواد کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد، عوامی سطح پر شدید تشویش

مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نمرہ سمیت تمام ایسے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اخلاقی نگرانی کا نظام مزید سخت کیا جائے تاکہ پاکستان کی اسلامی اقدار اور معاشرتی روایات کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں