ایران کا جوابی ردعمل

 تحریر: اظہر سید

اسرائیل نے حملہ کی ابتدا میں ہی ایران کی ٹاپ فوجی قیادت ختم کر دی تھی ۔تیرہ جون کی صبح تین بجے شروع ہونے والا اسرائیلی حملہ تاحال جاری ہے ۔وقفے وقفے سے اسرائیلی طیارے ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

اسرائیلی معلومات اس قدر مکمل ہیں زمین سے زمین تک مار کرنے والے لانچنگ میزائل پیڈ بھی سو فیصد درستگی کے ساتھ نشانہ بنائے جا رہے ہیں ۔ایران کے پاس مہلک خود کش ڈرون تھے۔اسرائیلی پر حملہ کیلئے سو ڈرون بھیجے گئے جن میں سے 97 اردن ،شام اور عراق میں گرا لئے گئے ۔اسرائیلی جیٹ طیارے ایران کے ساٹھ فیصد ہوائی اڈے تباہ کر چکے ہیں ۔ ایک گھنٹہ قبل روسی اور چینی نیوز چینلز کے مطابق مہرآباد اور بوشہر کے ائیرپورٹ تباہ کئے گئے ہیں ۔تبریز میں بلاسٹک میزائل کے تمام لانچنگ پیڈ تباہ کر دئے گئے ہیں ۔

ایرانی ایئر ڈیفنس کا نظام مفلوج ہے ۔جہاں سے ڈرون اڑے تھے اسرائیلیوں نے وہ تمام سائیٹس بھی تباہ کر دی ہیں۔ایران کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آبادان بھی صبح گیارہ بجے تباہ کر دی گئی تھی ۔
پوری دنیا ایران کے ردعمل کی منتظر ہے لیکن ردعمل بہت کم شدت کا ہو گا ۔اسرائیل کو ایران پر حملہ کیلئے درکار تمام سہولتیں اردن ،شام اور عراق میں مل رہی ہیں جبکہ ایران کے جوابی ڈرون حملے کو انہی ملکوں نے ناکام بنایا ۔ایران کے جوابی حملے کو بھی یہی ملک ناکام بنائیں گے ۔اسرائیلی جیٹ شام کی فضاؤں میں ری فیولنگ حاصل کر رہے ہیں ۔عراق اور اردن میں انہیں یہی سہولتیں زمین پر میسر ہیں ۔

ایرانی فضائیہ کے پاس تیس سال پرانے روسی طیارے یا عراق پر امریکی حملہ کے موقع پر آنے والے عراقی لڑاکا جیٹ ہیں ۔بیشتر ائر پورٹس تباہ ہو چکے ہیں اور ایرانی لڑاکا طیارے ابھی تک فضاؤں میں اسرائیلی طیاروں کو چیلینج کرنے نہیں آئے ۔

ایران بلاسٹک میزائلوں سے حملہ کر سکتا ہے لیکن بیشتر لانچنگ پیڈ تباہ ہونے سے جوابی حملہ ڈرون حملہ کی طرح ناکام ہو جائے گا ۔
ایرانی آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن کسی کو خبر نہیں ایسی کوئی کوشش امریکہ اور اسرائیل کس طرح ناکام بنائیں گے ۔
اسرائیل پر پندرہ سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے حملہ کرنے کا واحد طریقہ میزائل اور ڈرون حملے ہیں ۔ڈرون کو اسرائیل پہنچنے میں سات گھنٹے لگتے ہیں جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے برتر ٹیکنالوجی کے زریعے گرا لئے جاتے ہیں ۔
سپر سانگ بلاسٹک میزائل پانچ سے سات منٹ میں اسرائیل پہنچ سکتے ہیں لیکن یہ صلاحیت بھی اسرائیل کے ائرن ڈوم دفاعی نظام کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔بلاسٹک میزائل کے بیشتر لانچنگ پیڈ بھی تباہ کئے جا چکے ہیں ۔صاف نظر آرہا ہے ایران یہ جنگ پہلے گھنٹے میں ہی ہار گیا تھا جب اس کے فوجی منصوبہ ساز مار دئے گئے ۔

جس طرح کی موثر کارروائیاں اسرائیل نے کی ہیں اس بات کے امکانات بھی ہیں ایران کے اندر سے اسرائیلیوں کو موثر اور معنی خیز معاونت ملی ہے ۔اندرونی معاونت کے خدشات اگر درست ہیں تو پھر یہ امکان بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے اسرائیلی حملہ کے نتیجے میں ایرانی حکومت تبدیل ہو جائے ۔شام کی طرح ایران میں بھی اسرائیل دوست حکومت قائم کر دی جائے ۔

مزید خبریں