هفته,  22 فروری 2025ء
اسلامی معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی: شادی کے فوٹو شوٹ میں بے ہودگی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہا دلہن شادی کی فوٹو شوٹ کر رہے ہیں، تاہم اس فوٹو شوٹ میں دونوں نے لپ ٹو لپ کس کیا، جو کہ بے ہودگی کی انتہا ہے۔ اس ویڈیو نے عوام میں غم و غصہ کی لہر پیدا کر دی ہے کیونکہ ہمارے اسلامی معاشرے میں اس طرح کی بے ہودگی کو سخت ناپسند کیا جاتا ہے۔ ایک صارف نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب رات والا فوٹو شوٹ بھی دکھاؤ، جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے لباس ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس رشتہ میں پیار کے ساتھ حیا بھی رکھی ہے، اور جب حیا ختم ہو جاتی ہے تو اللہ کی ناراضگی شروع ہو جاتی ہے۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ وہ خود شادی شدہ ہیں لیکن اس پوز کی تصویر کو کس کو دکھایا جائے گا؟ کیا لڑکا اپنی فیملی کو دکھائے گا یا لڑکی اپنے خاندان کو؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوسائٹی کو کہاں لے جا رہے ہیں، پہلے ریڈ لائٹ ایریا کی بات سنی جاتی تھی، لیکن اب یہ خاندان عام معاشرے میں جگہ جگہ نظر آنے لگے ہیں اور اپنی سوچ کو لوگوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟

ایک اور صارف نے کہا کہ اس جوڑے کو دیکھ کر بچوں کی تربیت کیسے ہو گی؟ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بھی شاید ایسے ہی ہوں گے اور ان کی تربیت میں کوئی کمی ہو گی۔ آخر میں ایک صارف نے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا، “اَسْتَغْفِرُ اللّٰه اَسْتَغْفِرُ اللّٰه، اب پتہ چلا کہ بارش کیوں نہیں ہو رہی۔”

مزید خبریں