هفته,  09 نومبر 2024ء
’ حلالہ کرنا چاہتی ہیں تو ہم سے رابطہ کریں‘ حلالہ کے نام پرپاکستان میں فحاشی کے اڈے چلائے جانے لگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں حلالہ سنٹرزبن چکے ہیںجبکہ ایسے سینٹرز کی سوشل میڈیا پر آن لائن تشہیر بھی کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بعض حلالہ سینٹرز یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ وہ حلالہ کے دوران نکاح سے طلاق تک کے تمام معاملات خوش اسلوبی اور رازداری سے سر انجام دیتے ہیں اور حلالہ کی خواہش مند خواتین پراعتماد طریقے سے ان سے رابطہ کریں۔ مختلف شہروں میں حلالہ سینٹرز کھلے عام کام کر رہے ہیں اور ایسے سینٹرز کے باقائدہ ایڈریس بھی دیے جاتے ہیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ رازداری والے اہم کام کو اس قدر کھلے عام کیا جا رہا ہے اور ایسے سینٹرز بنانے والوں کو کوئی ڈر ہی نہیں ہے۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ خان کچھ روز قبل انکشاف کیا تھا کہ صرف کراچی کے ہی حلالہ سینٹرز کے ایک درجن سے زائد آن لائن اشتہارات دیکھے، جن میں حلالہ سینٹرز کی مکمل ایڈریس، فون نمبرز اور دوسری معلومات فراہم کی گئی تھی۔نادیہ خان نے ’کیا ڈراما ہے‘ نامی ٹی وی شو میں ڈرامے من جوگی میں حلالہ کے مناظر دکھانے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم سماجی مسئلہ ہے، جسے ڈرامے میں انتہائی اچھے طریقے سے دکھایا گیا۔اداکارہ نے اسی پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حلالہ ایک اہم مسئلہ ہے، جس کے لیے ملک بھر میں حلالہ سینٹرز بھی قائم ہو چکے ہیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے حلالہ سینٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے گئے کچھ اشتہارات بھی پڑھ کر بتائے اور کہا کہ کس قدر حلالہ جیسے اہم کام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ حلالہ سینٹرز قائم کرکے ان کی تشہیر کرکے ایسے لوگ کیسے دوسروں کی مدد کر رہے ہیں؟

مزید پڑھیں: چونترہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار

 

مزید خبریں