هفته,  07  ستمبر 2024ء
وارث خان،خاتون پر تیزاب پھینکنےکا واقعہ،سی پی اوکا فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)وارث خان کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کی اطلاع کا معاملہ ،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، وارث خان پولیس نے متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر شکیل اور دونوں نامزد دیوروں عدیل اور خلیل کو تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان کے علاقہ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کی اطلاع کا معاملہ ،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، وارث خان پولیس نے متاثرہ خاتون کے سابقہ شوہر شکیل اور دونوں نامزد دیوروں عدیل اور خلیل کو تحویل میں لے لیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، زیر تحویل ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔

مقدمہ کی حقائق کے مطابق تفتیش عمل میں لاتے ہوئے میرٹ پر یکسو کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ خواتین پر تیزاب پھینکنے جیسا واقعہ ناقابل برداشت ہے، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News