اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میرنے کہا ہے کہ اسرائیل کو لگام ڈالی جا سکتی ہے،جو تنظیم اسرائیل کو لگام ڈال سکتی ہے اس کا نام ہےاو آئی سی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ بظاہر اوآئی سی دنیا میں ایک مذاق بن چکی ہے،اگر یہ تنظیم واقعی اتحادکا مظاہرہ کرے تو بالکل اسرائیل کو لگا م ڈال سکتے ہیں،لیکن چونکہ او آئی سی ایک نام نہاد قسم کی تنظیم ہے،یہ 1969میں بیت المقدس کے تحفظ کیلئے قائم ہوئی تھی،جب ایک آسٹریلین یہودی نے آگ لگا دی تھی،اس کے ردعمل میں یہ قائم ہوئی تھی،اس میں پاکستان کا بڑا رول تھا،کچھ عرب ممالک نے انڈیا کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پاکستان نے اس وقت انڈیا کا راستہ روکا تھا،تاہم یہ تنظیم دنیا میں ایک مذاق بن چکی ہے۔
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ صرف امریکا اسرائیل کو سپورٹ نہیں کر رہا بلکہ کچھ مغربی ممالک بھی شامل ہیں ،بدقسمتی سے کچھ ایسے ممالک بھی ان ڈائریکٹلی اسرائیل کو سپورٹ کرتے ہیں جن کا تعلق او آئی سی سے شامل ہیں، وہ بظاہر او آئی سی قراردادوں کو سپورٹ کرتے ہیں،لیکن اندر سے وہ اسرائیل کے ساتھ ہیں،
مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکی اسرائیل کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کریں ، سراج الحق
ان کاکہناتھا کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنائے جانے سے ایک چیز کلیئر ہوجانی چاہئے کہ صرف ایران میں نہیں بلکہ پورے ریجن میں اسرائیل کی انٹیلی جنس نے اپنا نیٹ ورک پھیلایا ہوا ہے۔