جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
 بھمبر تراڑ اسلام آباد میں ٹارگٹ کلرز کی وارداتیں

سید شہریار احمد

 سینیئر نامہ نگار

میں نے دو وکلا باپ بیٹے پر راجہ مجاہد کے کہنے پر فائرنگ کی

ملزم سجاد کے اقبالی بیان کی ویڈیو وائرل

مبینہ طور پر راجہ مجاہد، اسلام آباد سے ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا رائٹ ہینڈ، سپورٹر اور سپانسر ہے

آج کل اسلام آباد کے علاقے بھمبر تراڑ میں ٹارگٹ کلر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اس نے وکلاء گل اور اس کے بیٹےکو راجہ مجاہد کے کہنے پر جو گلبر گرین ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے، غریبوں کی زمینیں زبردستی قبضہ کر کے یا اونے بونے داموں خرید کے، مقامی بٹواریوں اور گلبرگ گرین کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے گلبرگ گرین ہاؤسنگ سوسائٹی کو بیچ رہا ہے اور اس ناجائز اور غیر قانونی کام کے لیے ٹارگٹ کی خدمات بھی کلے رکھی ہیں

ملزم ویڈیو میں بتا رہا ہے کہ کس طرح اس کی غربت کا استحصال کرتے ہوئے راجہ مجاہد کے بندوں نے ملزم سجاد کو پستل اور موٹر سائیکل دیا

تاکہ وہ، وکلاء ،باپ بیٹے کو، جو کہ اس ظلم کے خلاف عدالتوں میں غریبوں کے حق کے لیے کیس لڑ رہے تھے

انہیں راستے سے ہٹا دیا جائے

اب یہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس ہائی پروفائل کیس کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہیں؟

اور کس طرح ان طاقتور لوگوں کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں؟

یہ دارالحکومت ہے جہاں اس قسم کی وارداتیں ہو رہی ہیں

یہ کوئی اندرون سندھ کچے کا علاقہ یا بلوچستان کا کوئی حصہ نہیں جہاں پولیس اور انتظامیہ بےبس ہو جائے

بھمبر تراڑ کے متاثرین اور مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے،

راجہ مجاہد جو کہ مبینہ طور پر اسلام آباد کے ایم این اے کا سپور ٹر ہے کہ خلاف کاروائی کرے

اور مقامی لوگوں کی زمین لینڈ مافیا سے آزاد کروا کر ان کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اپیل کی ہے کہ آپ گلبر گرین کے حوالے سے بھی تحقیقات کرائیں کہ ان کے پاس تمام قانونی دستاویزات اور این او سیز ہیں کہ نہیں؟

اور عوام کا اربوں روپیہ اس سوسائٹی میں پھنسا ہوا ہے

اس کے ساتھ اسلام آباد کے مقامی ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان کے سپورٹر پر ،ایک ملزم جو پولیس کی تحویل میں ہے، اتنا سنگین الزام عائد کر رہا ہے

وہ اپنے طور پر بھی اس کی تحقیقات کروائیں

ہمیں امید ہے طارق فضل چوہدری مقامی اور عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے، اگر مجاہد راجہ مجاہد اس کیس میں ملوث پایا گیا تو اسے قرار واقعی سزا دلوانے میں پولیس کا ساتھ دیں گے

ورنہ بادی نظر میں یہی سمجھا جائے گا کہ یہ سب کچھ ملی بھگت سے ہو رہا ہے

مزید خبریں