جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
11 جولائی بوزنیائی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف عالمی دن

سید شہریار احمد
سینیئر نامہ نگار

11 جولائی، سربرینیکا کے مسلمانوں کی نسل کشی کی انتسویں برسی کے طور پر منائی جا رہا ہے

جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپی سرزمین پر بدترین جنگی جرم ہے ،
جس میں 8 ہزار سے زیادہ بوزنیائی مسلمان مردوں اور لڑکوں کو صرف سر برینیکا کے قصبے میں بڑی بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا

مسلمانوں کی نسل کشی کی اس مہم کے نتیجے میں، پورے ملک میں، ایک لاکھ کے قریب لوگ مارے گئے

تقریبا 2 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے

اور 30 ہزار سے زیادہ لڑکیوں اور خواتین کی عزتیں تار تار کی گئیں
جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا

آج ہم کشمیر یا فلسطین پر ظالم افواج کا ظلم ستم دیکھتے ہیں، تو یہ کوئی نئی بات نہیں
مسلمانوں پر ہر دور میں، ہر طرح کے ظلم و ستم روا رکھے گئے ہیں

23 مئی 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1995 کی سر برینیکا میں مسلمانوں کی منظم نسل کشی پر اور بدترین ظلم و ستم کے خلاف منانے کے طور پر، 11 جولائی کا دن منتخب کیا ہے
تاکہ ان بڑی طاقتوں کو ان کے ظلم اور انسانی حقوق کے اداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

اور جنرل اسمبلی کی اس قرارداد سے 1995 کی مسلمان نسل کشی میں زندہ بچ جانے والے متاثرین کی پہچان، ان کے لیے انصاف اور ایسے گھناؤ نے واقعات، دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت دی جا سکے

مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے خلاف 11 جولائی کا بین الاقوامی دن منانا ان متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی، انسانی حقوق کے فروغ میں کردار ادا کرنے اور جمہوری معاشروں میں، شہریوں اور اداروں کی ذمہ داریوں کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے

مزید پڑھیں: زندگی بھر نہیں بھولے گی وہ برسات کی رات۔۔!!

مزید خبریں