منگل,  10  ستمبر 2024ء
مسجد کا تقدس پامال،سیاسی جماعت کے بینرز مسجد کی چھت پرلگ گئے ،علماء کرام بھی خاموش

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز )ملک میں 8فروری کوعام انتخابات ہونےجارہے ہیں،انتخابات میں حصہ لینےو الے امیدواروں اوران کے سپورٹرز نے زوروشور سے انتخابی مہم شروع کررکھی ہے اس حوالے سے جگہ جگہ بینرز اورپوسٹرز لگانے کاسلسلہ جاری ہے ،امیدواروں کے سپورٹرز نے پوسٹرلگاتے وقت مذہبی مقامات کوبھی نہ بخشا ۔

اسی حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سیاسی جماعت(استحکام پاکستان پارٹی )کاپوسٹراوربینر مسجد کی چھت کے اوپراور میناروں کے درمیان لگادیاگیا۔تصویر سامنے آتے ہی عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News