پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں سستارمضان بازار،شہریوں کی بڑی تعدادنے رخ کرلیا

گوجرانوالہ( دلشادعلی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف رمضان المبارک میں غریب عوام کے لیے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے سلسلہ میں صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح رمضان بازار پیپلز کالونی گوجرانوالہ شہر میں ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ بھر پور طریقہ سے کام کر رہی ھے جس میں سبزیوں،پھلوں ،بیسن،دالیں اور کھجوروں کے سٹال لگانےگئے ہیں جن پر اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء 25 فیصد سبسڈی پر وافر مقدار میں روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہیں اور لوگوں کی کثیر تعداد اس ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ سے بہت اچھے انداز سے مستفید ھو رہی ھے۔

گزشتہ روز پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے کوالٹی ،مقدار اور سبسڈائزڈ ریٹس پر عوام کو فراہمی چیک کرنے کے لیے فئیر پرائس شاپ کا دورہ کیا- اور پھر انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی گوجرانوالہ میں ھمراہ مسٹر محمد شکیل سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ نرخوں ،کوالٹی اور بولی کا بھی جائزہ لیا۔

بعد ازاں انہوں نے نگار موڑ پر زائد قیمت پر فروٹ فروخت کرنے پر دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے۔

اس موقع پر کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہاکہ روزانہ ہزاروں صارفین سستی سبزیاں اور پھل خریدنے کے لیے ماڈل بازار کا رخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خریداری کے لیے آنے والے صارفین کا اشیا کے معیار اور عام مارکیٹ سے نرخ کم ہونے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

رمضان المبارک میں خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی پرخریداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر عوام کے لیے آلو36روپے، پیاز226،ٹماٹر 75،کدو113
لہسن416،لیموں 58روپے کلوگرام فروخت ہورہے ہیں۔ کیلا فی درجن 139روپے،سیب 236،کھجور368، امرود159, خربوزہ 146، دال چنا 173اور بیسن176فی کلوگرام خرید سکتے ہیں۔10کلو گرام آٹا کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1399روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔کریانہ سہولت سٹالز میں چاول سپر باسمتی نیا 255روپے اور پرانا 265روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دال چنا سپریم اوپن مارکیٹ میں 250اور باریک 230جبکہ فئیر پرائس شاپ پر دال چنا 173روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے۔دال مسور موٹی 288روپے، دال ماش دھلی (چمن) 510روپے،دال ماش بغیر دھلی (برما)470روپے میں فروخت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ دال مونگ کوری دھلی 280روپے،چنا سفید موٹا لوکل 290روپے، چنا سفید باریک لوکل 268روپے اور سیاہ چنا موٹا 240 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہے ہیں۔ مضان بازار میں بیسن245روپے، سوجی، میدہ153روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

بعدازاں بازارمینجرعادل سجادنے کہاکہ روزانہ 70ہزار کے قریب شہری خریداری کی غرض سے ماڈل رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہیں.۔

جبکہ سکریٹری مارکیٹ کمیٹی منیر باجوہ نے کہاکہ مقامی سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹال پر آلو، پیاز اور ٹماٹر 40 فیصد تک رعایت مل رہے ہیں۔

مزید خبریں