اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے ماہ صیام میں روزےداروں کے لیے اقدامات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن کے دوران فہرست ظاہر نہ کرنے پر ایک اسٹال پر جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہ رمضان میںقیمتوں کے اضافے کیخلاف اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں گراں فروشوں پر کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان آئی سی ٹی نے جاری بیان میں کہاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے قیمت کی فہرست کے ساتھ ساتھ دیگر ضوابط کے نفاذ کے لیے جی سکس ابپارہ سستا بازار کا دورہ کیا۔ترجما ن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے قیمت کی فہرست ظاہر نہ کرنے پر ایک اسٹال پر جرمانہ عائد کیا جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔

مزیدپڑھیں: مانسہرہ ، رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی ،متعدد منافع خور دکاندار گرفتار

مزید خبریں