گوجرانوالہ (دلشادعلی )گوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن سال برائے 2024-2025کے لئے گزشتہ روز اُمید واروں نے چیئرمین الیکشن بورڈ انور عباس انور، ممبر ان آصف جنجوعہ، شیخ بلال ایڈووکیٹس کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔جبکہ دوسری طرف سے کسی اُمید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائی۔
چیئرمین الیکشن بورڈ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب شیخ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور میاں عبدالغفار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا۔اعلان ہوتے ہی عابد حفیظ عابد،ملک عابد حسین اعوان،وقاص جمیل وریا،شیخ نثار،احسان اللہ و دیگر نے کامیاب ہونے والے عہدرایدان کوہار پہنائے اور مبارک باد پیش کی۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ انسانی سمگلنگ اورویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار
منتخب ہونے والوں میں حسین صدیق چوہدری صدر،سید حسن عسکری نقوی نائب صدر،افتخار احمد جنرل سیکرٹری،محمد شمروز اکبر جوائنٹ سیکرٹری،معیز الحسن فنانس سیکرٹری،غلام فرید اعوان انفارمیشن سیکرٹری،فواد احمد بٹ ایڈیٹر جبکہ محمد نعیم ایوب،عارف صدیق مرزا،محسن رفیق مغل،زین العابدین ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے۔











