مزدوروں کو مقررہ اجرت نہ ملنے پر محکمہ لیبر نے چپ سادھ لی

گوجرانوالہ (دلشاد علی ) سرکاری طور پر مزدورکی مقرر کردہ اجرت 32000 روپے ملازمین کو نہ ملنے پر محکمہ لیبر گوجرانوالہ نے خاموشی اختیار کرلی ۔ڈویژن بھر میں محکمہ لیبر کی کارروائیاں نہ ہو سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، گجرات اور نارووال میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری اجرت 32000 روپے سے کم دینے والوں کے خلاف محکمہ لیبر کی ہٹ دھری کے باعث کارخانوں،ہسپتالوں،دکانوں ، بیکریوں،سویٹ شاپس،کریانہ کی دکانوں،ہوٹلوں،میرج ہالوں ، فیکٹریوں،مارکیوں،شورومز، میڈیکل سٹوروں سمیت دیگر مراکز میں سرکاری اجرت کے مطابق تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

مزدوروں نے پنجاب حکومت ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے فوری اصلاح و احوال کی اپیل کی ہے ۔

مزید خبریں