برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ان دنوں اپنے معاملات میں شدید قسم کی رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں عین موقع پر آکر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور مخالفت بھی ہو رہی ہے۔ اس لئے آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ نماز کی پابندی رکھیں گے۔ 450 مرتبہ حسبنااللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں گے اور اپنے تمام سابقہ گناہوں کی توبہ کریں گے، ان کے لئے جلد نجات ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اگر اپنا نیا کام شروع کرنا ہے تو بسم اللہ کر کے اب قدم اٹھا سکتے ہیں، اللہ مہربانی فرمائیں گے اور آپ کو آسانیاں دیں گے۔ برسوں کے بعد تقدیر کی اس مہربانی کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں، جس طرح بھی ممکن ہو فضول کام چھوڑ کر اس طرف توجہ دیں۔ جن لوگوں کو تبدیلی کی خواہش تھی، ان کی تمنا پوری ہونے جا رہی ہے اور کچھ رقم اضافی مل سکتی ہے جس سے بڑی آسانی ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بہت قریب ہے اور آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ بے حد محتاط رہیں، اپنے دل کی باتیں کسی سے نہ کریں ،خاموشی سے چلتے رہیں۔ اس وقت آپ کی ذرا سی غلطی بڑے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔اولاد کے حوالے سے یہ ہفتہ جس قدر ممکن ہو محتاط ہو کر چلنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ ان پر گہری نظر رکھیں اور غصے کے بجائے حکمت سے کام لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے، برسوں سے جن کی ترقی رکی ہوئی تھی، انشاءاللہ اس کے بارے میں بھی اچھی خبر ملے گی۔ جو لوگ بے روز گار ہیں ان کے لئے تو ایک دو دن میں ہی خوشخبری آ جائے گی۔ فی الحال جو کام مل رہا ہے بسم اللہ کر کے شروع کریں۔ اللہ ضرور برکت ڈالیں گے۔ آپ اگر سفر کے خواہشمند ہیں تو بسم اللہ کر کے اپنی کوشش تیز کر دیں، اس میں کامیابی دکھائی دیتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے یہ ہفتہ قانونی معاملات، انکوائری، مقدمے وغیرہ سے نجات کا سبب بن سکتا ہے اور جن لوگوں کے ازدواجی معاملات خراب چلے آ رہے تھے، بڑی امید ہے کہ اللہ دلوں میں محبت ڈال دیں گے اور صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔ گھر والوں کی زیادہ فکر نہ کریں بس آپسی تعلقات بہتر رکھیں۔ آپ کے لئے روز گار کے بھی اچھے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ برسوں کے بعد اب زندگی میں بڑی اچھی بہتری آئے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے اب وہ راستہ کھل رہا ہے جس کی وجہ سے آپ نے برسوں انتظار کیا۔اگر آپ نے اپنے پتے ٹھیک کھیلے تو پھر آنے والا وقت بڑا مہربان ہوگا۔ جو لوگ برسوں سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے تھے، وہ اب بڑی شاندار تبدیلی کو محسوس کریں گے، ان دنوں مالی حوالے سے جس مقصد کے لئے بھی ضرورت ہو گی، وہاں سے ضرورت پوری ہو گی جہاں سے آپ کے گمان میں بھی نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بڑے چھوٹے دل کے مالک ہیں۔ آپ ہر بات کو لے کر پریشان ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ناصرف صحت خراب کر بیٹھے ہیں، اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ٹینشن دیتے ہیں۔ جو لوگ توکل اختیار کریں گے، اللہ پر بھروسہ رکھ کر اپنے سارے کام اس کے سپرد کر دیں گے، وہ لوگ مکھن میں سے بال کی طرح مشکلات اور پریشانیوں سے نکل جائیں گے۔ بس نیت ٹھیک ہونی چاہئے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک مشکل تو ایک دو دن میں ہی حل ہو جائے گی، جن لوگوں نے تنگ کیا ہوا تھا، لگتا ہے وہ آج کل اپنی ہی کسی پریشانی میں مبتلا ہیں، دوسروں کو تنگ کرنے والوں کے ساتھ تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس لئے خاموش رہا کریں، اللہ سب دیکھ رہا ہے۔آپ کو روز گار میں جن رکاوٹوں نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ اب تیزی سے دور ہو رہی ہیں۔ جمعرات کے دن سے آپ ہر حوالے سے مکمل آزاد ہو جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کا دل اور دماغ ان دنوں فضول کاموں کی طرف ہے، جسمانی کشش بڑی مصیبت کا سبب بن سکتی ہے ،دوسری طرف سے بڑے واضح انداز میں دھوکہ مل رہا ہے۔ اگر آپ نے اب بھی حالات کو نہیں سمجھا تو پھر کب سمجھ آئے گی۔ توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر لیں تو بہتر ہے ورنہ یہ غلطیاں زندگی کی تباہی کا سبب بن جائیں گی۔ اس لئے زبردست قسم کی وارننگ دی جا رہی ہے، اپنا صدقہ بھی دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک پرانے معاملے کے دوبارہ سامنے آنے کے امکانات ہیں، آپ کو جس معاملے میں تھوڑا سا بھی شک ہو، فوراً اس سے دور ہو جائیں اور فی الحال کسی بات میں گھسنے کے بجائے جیسے تیسے وقت گزاریں۔ 14 یوم گزر جائیں گے تو بات بھی ٹل جائے گی۔ جو لوگ بندش میں تھے یا بیماری میں دن گزار رہے ہیں، ان کے لئے اب خوشخبری ہے، وہ اب تیزی سے ان معاملات سے نکلیں گے اور گھر میں بھی سکون آنا شروع ہو جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے اپنوں کی طرف سے مخالفت کا شدید سامنا ہے اور جن کے لئے برسوں قربانیاں دیں، آج وہی جان کے در پے ہو گئے ہیں۔ آپ کو جس قدر ممکن ہو، ان سے دور ہونا چاہئے۔ اپنی الگ سے زندگی بنانی ہو گی۔ کب تک ان کے لئے وقت ضائع کریں گے۔ اہم فیصلے لے لیں اور اس پر عمل شروع کر دیں، اللہ ہمارے ساتھ ہیں اگر ہم حق پر ہیں اور ہر کام میں برکت چاہتے ہیں تو جائز اور نا جائز کا فرق ضرور سامنے رکھیں ۔
مزید پڑھیں: کاروبار ،تعلیم ،کیرئیر،محبت یا شادی،آج ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیساگزرنے والا ہے ؟ جانیں
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں، یہ دن اہم فیصلے لینے کے ہیں جس سے آپ اپنی زندگی کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں اور برسوں کے بعد وہ دروازہ کھل سکتا ہے جس سے داخل ہو کر آپ آئندہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا لیں گے ۔ اولاد یا اپنی شادی کی بندش اب ٹوٹ چکی ہے، یہ خوشخبری بہت جلد مل جائے گی ،جن لوگوں نے اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنی ہے، ان کے لئے تو اس سے نادر موقع زندگی میں شاید پھر کبھی نہ آئے۔