جمعرات,  11 جون 2026ء
حب:پک اپ اورموٹرسائیکل میں تصادم،4افرادجاں بحق

حب (روشن پاکستان نیوز)حب میں پک اپ اورموٹرسائیکل میں تصادم سے4افرادجاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق حب میں پیٹرول لےجانےوالےگاڑی اورموٹرسائیکل میں تصادم کےنتیجےمیں چارافرادجھلس کرجاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کےمطابق پیٹرول سےلوڈ پک اپ حب کی طرف آرہی تھی جوکےگڈانی کےمقام پرحادثےکاشکارہوگئی، گاڑی اورموٹرسائیکل میں تصادم کی وجہ سےآگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج کردیں

حادثےکی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں عبدالخالق موسیانی اورسراج موسیانی کےناموں سےہوئی۔جبکہ دوافرادکی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

مزید خبریں