پیر,  21 اپریل 2025ء
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت کے تایا میاں منور حسین کاانتقال

مانچسٹر(شہزادانورملک سے)برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت،پراپرٹی ٹائیکون اور سابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت کے تایا میاں منور حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت،پراپرٹی ٹائیکون اور سابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت کے تایااورمانچسٹر کی ہر دل عزیز شخصیت میاں منور حسین مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کی نماز جنازہ سینٹرل وکٹوریہ مسجد مانچسٹر میں ادا کر دی گئی،جس میں برطانیہ بھر سے کاروباری ،سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعد میں ان کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

شرکت کرنے والوں میں سابق وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر اور پی ٹی ائی کے سینیئر رہنما صاحبزادہ عامر جہانگیر، بیرسٹر عامر الیاس، پاکستانی کمیونٹی مانچسٹر کے چیئرمین ہارون افضل ، حاجی عبدالغفار ،عبدالجبار، کنسلٹنٹ ڈاکٹر عامر ایوب، ڈاکٹر محمد اقبال کرائون کوٹ کے جج احمد ندیم سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔

مزید خبریں