راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی موثر پالیسنگ، معزز عدالت نے اغوا کے بعد 15 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کےمقدمہ میں نامزد مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور 10 لاکھ روپے ہر جانے کی سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے اغوا کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد مجرم محمد الیاس کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید او 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔
مجرم محمد الیاس نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں 2021 میں تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
صدر واہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔
سی پی او سید خالد حمدانی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن زنیرہ اظفر، انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی جیت ہے۔