اسلام آباد(اقرا خالد عکاسی اظہر خان )اسلام آباد کی کچی بستیوں میں آباد مسیحی برداری نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے شہری ہونے کے باجود پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے ،ہمیں انصاف فراہم کرنے کیلئے آواز بلند کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی کچی بستیوں میں آباد مسیحی برداری اوردیگراقلیتی رہنمائوں نے کہاکہ مسیحی آبادیوں میں پولیس روازانہ کی بنیاد پر آتی ہے اور ہمیں اور ہمارے بچوں کوہراساں کیاجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس ہمیں کچی آبادیوں میں مختلف جرائم پر قابوپانے کا کہہ کر سرچ آپریشن کرتی ہے اور ہمیں تنگ کرتی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ مسیحی برادری محب وطن ہے، قومی ترقی، دفاع، قومی پرچم میں سفید فام اقلیتوں کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنا ظالمانہ ہے۔
مزید پڑھیں: طیارے میں تکنیکی خرابی : مسافروں کو چھت سے پٹخ دیا ،ایئرلائن کی معذرت
مسیحی آبادی کے رہائشیوں جن میں پادری اشتیاق، پادری عمران، پادری ساجد، پاسٹر شکیل، پاسٹر قیصر، عاشر مسیح، خرم مسیح، ندیم مسیح شامل ہیں نے اقلیتی تنظیموں ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورذمہ داروں کو محکمہ پولیس سے برخاست کیا جائے جس سے پولیس کی بدنامی ہوتی ہے۔