ڈسکہ،زمیندارکے ڈیرے پر خاتون ملازمہ سے جنسی زیادتی کا دل دہلادینے والا واقعہ
ڈسکہ (روشن پاکستان نیوز)ڈسکہ کے علاقے رنجہھائی میں چودھریوں کے ڈیرہ پر سوہاوہ کے چوہدری نے محنت کش خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے علاقے تھانہ رنجہھائی میں دو دن پہلے ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں پر ایک گھریلو خاتون جو زمیندار کے ڈیرے پر کام کر رہی تھی،سوہاوہ کے ایک زمیندار چوہدری نواز ساہی نے خاتون پر تشدداور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
اس موقع پربہاولپور کی رہائشی متاثرہ خاتون شمائلہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلال امان نامی زمیندارکے ڈیرے پر کام کررہی تھیں،ان کا شوہر قریب ہی شہر میں گیس کا سلنڈربھروانے گیا تھا،اس دوران دروازے پر دستک ہوئی میں نے پوچھا کون؟توآگے سے ملزم نے کہاکہ میں نوازہوں دروازہ کھولو۔
متاثرہ خاتون کے مطابق جب میں دروازہ کھولا تو اس نے اندر آکر دروازہ لاک کردیا اورمجھے تشدد کا نشانہ بنانے لگ گیا بعد میں مجھے اپنی حوس کا نشانہ بھی بناناڈالا۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی،عمرایوب کا سخت ردعمل سامنے آگیا
خاتون کے مطابق وہ ملزم نواز کو جانتی ہیں اور ملزم نے ہی انہیں اس ڈیرے پر کام کے لئے بھیجا تھااور وہ گزشتہ چار پانچ سال سے اس ڈیرے پر میاں کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
خاتون نے کہاکہ ملزم پہلے بھی اس پر گندی نظر رکھتا تھا اور دو دن پہلے وہ آیا ہی اسی نیت سے تھا اور مجھے وہاں اکیلا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
خاتون نے کہاکہ مجھے صرف اور صرف انصاف چاہیے۔
بعدازاں متاثرہ خاتون کے شوہر نے بھی جو اس مقدمے میں مدعی بھی ہیں نے بتایاکہ وہ سلنڈر بھروانے گیا تھا نوازنامی ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھا کر اس کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور اس ملزم کو کیفرکردارتک پہنچاجائے۔











