اتوار,  17 مئی 2026ء
اسلام آباد کی سیوریج لائن کون اور کیوں بند کرتا ہے؟چونکادینے والا انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کی سیوریج لائن بند کرنے کے حوالے سے سابق ڈی جی سی ڈی اے غلام سروس نے چونکادینے والا انکشاف کیا ہے اورکہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل پلان کے تحت بنا ہے اور اس کا سیوریج سسٹم بھی انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایا گیا ہے مگر اب اس پر توجہ نہیں دی جارہی ،سیورمین لائن کا جزوی حصہ کھول کر اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں جبکہ سی ڈی اے کے افسران کبھی موقع پر جا کر ویزٹ ہی نہیں کرتے جس سے انہیں اندازا ہوسکے کہ اصل صورتحال کیا ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل پلان کے تحت بنا ہے اور اس کا سیوریج سسٹم بھی انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، اس حوالے سے ڈاکٹر غلام سرور سندھو سابق ڈی جی سی ڈی اے نے بتایا کہ اسلام آباد کا سیوریج سسٹم دو وجہ سے صحیح نہیں چل پاتا ہے، ان میں سے ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ جو سیور مین ہیں جن کا روزگار ہے ان کا اس عمل میں بہت زیادہ عمل دخل ہے ۔

مزیدپڑھیں:جلاؤ گھیراؤ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور،رہاکردیاگیا

انہوں نے کہاکہ جب کوئی شہری شکایت کرتا ہے تو یہ سیورمین جا کر صرف وہاں کی لائن کھول دیتے ہیں اور شہری بھی مطمئن ہوجاتے ہیں کہ ٹھیک ہے ہمارا کام ہوگیا ہے لیکن وہ سیوریج لائن مکمل طور پر نہیں کھلی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ سی ڈی اے کے افسر موقع پر جا کر شکایت کنندہ کی شکایت کا ازالہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے سیور مین مخصوص لائن کھول کر چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:پہلی ترجیح پی ٹی آئی تھی، وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، فیصل کنڈی

انہوں نے کہاکہ سیوریج لائن سسٹم پر بہت زیادہ بوجھ ڈالا جاچکا ہے اور اس حوالے سے بھی اب سی ڈی اے کو اپنی حکمت عملی اپناناہوگی۔

مزید خبریں