هفته,  23 نومبر 2024ء
بھارتی فلم ہدایتکار سوریا کرن 48 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی(روشن پاکستان ٹائم)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تیلگو فلم ہدایتکار سوریا کرن پیر کو  48 برس کی عمر میں چنئی میں واقع اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان کا چنئی کے جی ای ایم اسپتال میں یرقان کا علاج جاری تھا تاہم وہ اس بیماری سے جانبر نہ ہوسکے۔

چائلڈ اسٹار سے ہدایتکار بننے والے سوریا کرن تیلگو فلم انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت تھے، انھوں نے 1978 میں بطور چائلڈ ایکٹر ملیالم فلم اسنیکن اورو پینو سے اپنے کیریئر کا  آغاز کیا۔

مزید خبریں