اتوار,  17 مئی 2026ء
ڈی سی گوجرانوالہ کا سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ،نیلامی کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ(دلشاد علی)ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمد مطاہرآمین وٹوسمیت دیگرکے ہمراہ سبزی و پھل منڈی گوجرانوالہ کا دورہ۔

سبزیوں اورپھلوں کی بولی کے عمل جائزہ لیا، نیلامی کے عمل کومسلسل مانیڑکیا جائے گااوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنرنےسبزی و پھل منڈی میں پھٹریہ شاپس پرنارخ نامے بھی چیک کئے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کومتحرک کردیا گیا ہے اورانہیں ذیادہ سے زیادہ چھاپہ مارکاروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منافع خوری کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

مزید خبریں