منگل,  16  ستمبر 2025ء
گوجرانوالہ: دھاندلی کا واویلا مچانے والے ہوش کے ناخن لیں، لیگی رہنما

گوجرانوالہ(دلشاد علی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء ملک عبدالمتین اعوان سابق چیئرمین یونین کونسل (5 ) نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کر کے اپنی غیر جمہوری سوچ کا ثبوت دیا ہے دھاندلی کا واویلا مچانے والے ہوش کے ناخن لیں ۔ملک کسی طرح کے انتشار اور سیاسی عدم استحکام کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا۔

ملک میں سیاسی استحکام ہی سے معاشی استحکام آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہونگے عوام مہنگائی کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ۔ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کرنا محال ہے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں جنہیں ریلیف کی اشد ضرورت ہے ۔ لہٰذا سیاسی تنازعات کو ہوا دینے کی بجائے عوامی مشکلات کا ازالہ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کاماضی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے بھرا پڑا ہے،میاں طارق محمود

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی نئی قائم ہونیوالی حکومت سب سے پہلے حکومتی اخراجات میں واضح کم ی لائیگی وزراء ‘مشیر اور معاونین قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنے اخراجات خود برداشت کرینگے ۔ بیوروکریسی کیلئے لامحدود مراعات کو بھی ایک سظہ پر منجمد کیا جائیگا۔ اخراجات میں کمی کی صورت میں ہونیوالی بچت سے دہائیوں سے قربانیاں دینے والی عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔

مزید خبریں