اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر آصف علی زردار ی سے وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات حلف برداری کی تقریب کے بعد ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اتحادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم نے دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی پھر درخواست کردی ۔ صدر آصف زرداری نے کابینہ میں شمولیت کیلئے مہلت مانگ لی ، ملاقات میں حکومتی امور اور معاشی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مزید پڑھیں: شہبازشریف غیر آئینی اور غیر قانونی وزیراعظم ہیں ، عمر ایوب
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ، وفاقی وزیر محسن نقوی بھی ملاقات میں اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چودھری شجاعت نے آصف زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔