منگل,  16  ستمبر 2025ء
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کا فیصلہ کس کا ہے؟خواجہ آصف نے بتادیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کووزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی لیڈر شپ نے کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہیں ۔ صدر مملکت کے حلف کے بعد کابینہ نے حلف اٹھانا تھا ، امید ہے کہ کل یا پرسوں تک وفاقی کابینہ حلف اٹھا لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کووزارت خزانہ نہ دینے کا فیصلہ لیڈر شپ نے کیا ہے ، اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ، اگر محکمہ کی ایکسپرٹیز سے فائدہ لیا جائے تو شائد فائدہ ہو گا ۔لیڈر شپ کومشورے کیلئے اُسی محکمہ کی ایکسپرٹیز لی جائیں تو فائدہ ہو گا ، اس معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کولڈ بلڈڈ ایکشن کی ضرورت ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ رمضان المبار ک کا مہینہ آنے سے پہلے ذخیرہ اندوز پوری طرح متحرک ہو گئے ہیں۔ پہلے ذخیرہ اندوزوں نے مہنگائی بڑھا دی ہے ، اب رمضان میں بھی بجلی چوری ہو رہی ہے ۔ بازاروں میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں: ڈیزائنر مائرہ مین کے پہلے پریمیم لان کلیکشن کی افتتاحی تقریب،خواتین کی ملبوسات میں بھرپور دلچسپی

مزید خبریں