اتوار,  24 نومبر 2024ء
وزیراعظم میاں شہباز شریف کا پہلا مشن مہنگائی سے عوام کو ریلیف دلانا ہے،نوازچوہان

گوجرانوالہ(دلشاد علی )مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا پہلا مشن مہنگائی سے عوام کو ریلیف دلانا ہے، ہم الیکشن میں کئے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے عملی طور پر عوام کی خدمت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہنگامی دوروں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے، رمضان ریلیف پیکیج حکومت کا عوام کو تحفہ ہے، انشاء اللہ بہت جلد مزید انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر حلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کے حلف اٹھانے سے جمہوری عمل تقریباً مکمل ہو گیا، جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے آج پریشان ہیں کیونکہ ان کی تمام تراکیب الٹی ثابت ہوئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:پہلی ترجیح پی ٹی آئی تھی، وہ کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے، فیصل کنڈی

انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، دوسروں کے خلاف سازشیں کرنے والے آج جھولی پھیلائے این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح حلقہ کی عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رہے گا، میری مسلسل کامیابی عوامی خدمت کی مرہون منت ہے ۔

مزید خبریں